چینی تعلیمی اداروں کے پاکستانی طلبا کی مشکلات، شیخ رشید میدان میں آ گئے

0
37

چینی تعلیمی اداروں کے پاکستانی طلبا کی مشکلات، شیخ رشید میدان میں آ گئے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں چین کے سفیرعزت مآب نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے

پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی، پاکستان اور چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا،چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات؛ سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹے کے اند اندر دو سال کا ورک ویزا جاری کرینگے۔چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے۔چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کی طرف سے چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات پر حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ ویزا سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی۔ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے۔پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے۔اسے مزید مضبوط کرینگے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کرونا ویکسینیشن مہیا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرونا وبا کنڑول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر سے ملاقات میں استدعا کی کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ
پاکستانی طلباء کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ چینی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کرینگے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہرہیں پاکستان چین کا آئرن برادر ہے۔باہمی تعلقات پر ناز ہے۔

Leave a reply