چینی کا ریٹ کنٹرول نا ہو سکا

0
39

قصور دوکانداروں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ھوا میں اڑا دئیے
چینی سرکاری ریٹ 85روپے کلو میں فروخت کرنے کی بجائے 100سے 105روپے میں فروخت کرنے لگے .شہر کی چھوٹی بڑی دوکانوں پر سستی چینی کی فراھمی کے حکومتی دعوے ھوا ھوگئے۔ضلعی انتظامیہ چینی سرکاری ریٹ 85 روپے کلو میں فروخت پر عملدرآمد کروانےمیں بری طرح ناکام ضلعی انتظامیہ تاجروں کے آگے بے بس نظرآنے لگی

قصور
حکومتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چینی کی قیمت 85روپے کلو مقرر کی گئی ھے لیکن عوام کو اس ریٹ پر چینی کہیں بھی دستیاب نہیں ھے عوام 85روپے چینی لینے کے لئے دوکانوں بازاروں میں دھکے کھا رھی ہے اور دوکانداروں ۔کی جانب سے چینی نہ ھونے کا بہانہ بنایا جارھا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی حکومتی سرکاری ریٹ 85 روپے کلو پر عملدرامد کروانے میں ناکام غیر سنجیدہ نظر آرھی ھے اور یرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال ھوچکی ھیں دوکاندار 85 رویے میں فروخت کرنے کی بجائے 100سے 105 روپے میں فروخت کر رھے شہری حکومت اور انتظامیہ کو کوستے نظر آرھے ہیں کہ چینی کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلف دینے کا کیا فائدہ اگر چینی کی دوکانوں یر دستیابی ھی نہیں دوکاندار دے ھی نہیں رھے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ھے قصور میں 85 روپے کلو چینی سرکاری ریٹ یر فراھمی کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری ریٹ یر فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a reply