چکن بوٹی مصالحہ
چکن بون لیس بوٹی دو سو پچاس گرام
چکن تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں ایک عدد
کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کچلی ہری مرچ ایک عدد
دہی پاو پیالی
تیل پاو پیالی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چکن میں لال مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ چکن تکہ مصالحہ کالی مرچ لیموں کا رس ہری مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ہھر انھیں ایک فرائنگ پین میں ڈال کر ان کا پانی درمیانی آنچ پر خشک کر لیں پھر اس میں تیل ڈال کر بھون لیں کسی ڈش میں نکال کر ایک عدد لیموں کا رس اور باریک کٹا دھنیا ڈال کر سرو کریں

چکن بوٹی مصالحہ ریسیپی
Shares: