مزید دیکھیں

مقبول

کرسپی اور مزیدار چکن ایگ رول بنانے کا طریقہ

چکن ایگ رول
اجزاء:
میدہ ایک پیالی
انڈا ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
دودھ پاؤ کپ
بیکنگ پاؤڈر پاؤچائے کا چمچ
ابلا چکن آدھی پیالی باٹیاں ریشہ کر لیں
بند گوبھی تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
گاجر تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
ہری پیاز تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ پاؤ چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھا کپ

ترکیب:
میدہ چھان کر بڑے باؤل میں ڈال لیں اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈرانڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اس آمیزے کو ڈھک کر دو سے تین گھنٹوں کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر چکن ڈال کر تین سے چار منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں اس میں کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھینٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہو تو تین یا چار کھانے کے چمچ دودھ یا پانی ڈال دیں نان اسٹک فرائی پین کو ایک منٹ چولہے پر گرم کر کے ہلکا سا چکنا کر لیں تین کھانے کے چمچ آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہو جائے اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنا لیں پین کیک میں ایک سے دو چمچ فلنگ ڈال لیں اور رول بنا کر دبا کر بند کر لیں اسی طرح سارے رول بنا کر دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں آئک کڑاہی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور رولز کو گولڈن فرائی کر لیں