چکن ملائی بنانے کی ترکیب
چکن ملائی
اجزاء:
چکن آدھا کلو
نمک پون چائے کا چمچ
پسے کاجو ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کریم پاو کپ
مکھن ایک اونس
گھی ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد ابال کر پیس لیں
ہری الائچی پاوڈر دو چٹکی
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھا نے کا چمچ
پسا گرم مصالہ پاو چائے کا چمچ
دہی پاو کپ
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں پھر اس میں کاجو کا پیسٹ دہی کے ساتھ الائچی پاوڈر لال مرچ سفید مرچیں اور نمک ڈال کر چکن گلنے تک پکائیں آخر میں کریم او پسا گرم مصالہ شامل کر کے نان کے ساتھ گرم گرم سرو کریں