چکن کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ، عدالت نے اٹھایا بڑا قدم
باغی ٹی وی : چکن مرغی کے گوشت کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی ، لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو صوبے میں چکن کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے۔
ہائی کورٹ کے بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو آئندہ اجلاس میں دائر کردہ درخواست پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مہنگے ترین گوشت پر درخواست گزار نے عدالت کے سامنے کہا کہ حکومت چکن کی بڑھقی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ متعلقہ حکام کو چکن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دیا جائے۔
خیال ر ہے کہ چکن کی قیمتیں بھی کراچی میں گوشت کے برابر 500 روپے فی کلو، لاہور میں 365 روپے فی کلو اور اسلام آباد میں 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں.