کوٹلی میں کشیدگی، چیف الیکشن کمشنر کا راولا کوٹ میں دورہ، فوج تعینات

راولاکوٹ : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے راولاکوٹ کا دورہ کیا-

باغی ٹی وی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر الیکشن کو پرامن بنانا ہے جب ووٹرز فہرستیں ترتیب دی گئیں تب کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا اب یہ ہنگامہ آرائی سمجھ سے باہر ہے-

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوٹلی میں کشیدگی کے بعد آرمی پہنچ گئی ہے ۔

واضح رہے کہ چڑھوئی میں پرائی میٹھی جنڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ورکروں کے درمیان تصادم میں تحریک انصاف کے کارکن محمد ظہیر جان بحق جبکہ رمضان گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گئے ہیں-

Comments are closed.