حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے کون سے تین نام دے دیئے
وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام دے دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا نام دیا گیا، اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام بھی شامل ہیں۔
واضحرہےکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 5 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان تاحال تعینات نہیں ہو سکے، چیف الیکشن کمشنر اپنی ریٹائرمنٹ پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب ووٹر ڈے کے حوالے سے منقعد کی جا رہی ہے، ووٹر ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے باعث 2 روز قبل ہی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔