چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو پر سوشل میڈٰیا پر میمز کا طوفان

0
58

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور چٹکلوں کا طوفان آگیا۔

باغی ٹی وی : "Mother in Law” اور” ساس کا کرش” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا کسی نے کہاکوئی رول آف لاء نہیں، بس مدر ان لاء، کسی نےکہا ساس ہماری ریڈ لائن ہے، تو کوئی بولا ‘جب Mother in Law ہی بن جائے Law’۔

چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی عطا بندیال کو میسجز پہنچانے،جج منیب اختر کو واٹس ایپ پیغام بھیجنے سے متعلق گفتگو لیک


ایک صارف نے شاعری لکھ ڈالی” میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں کہ تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے ” بعد ازاں اس شعر میں ترمیم کرتے ہوئے مزاحیہ انزاد اپنایا کہا کہ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا عدل تلاش کروں کہ اُس کی ساس نے پہنے ہوئے ہیں دستانے-


صارف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی ساس صاحبہ کی آڈیو لیکس انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ کیسے بندیال صاحب کی فیملی سیاسی مقدمات پر اثر انداز ہو رہی ہے یہ نظام عدل کی شفافیت اور چیف جسٹس کی کریڈیبلیٹی پر سوالیہ نشان ہے


ایک صارف نے کہا کہ وفاق پنکی چلاتی رہی صوبہ گوگی چلاتی رہی ہائیکورٹ داماد چلاتارہا اب سپریم کورٹ ساس چلا رہی ہے یہ پاکستان ہے یا سٹارپلس کا ڈرامہ-

پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا


ایک صارف نے لکھا کہ اے عطاء لاھوتی ھے اس ساس سے موت اچھی جس ساس سے آتی ھو انصاف میں کوتاھی-


صارفین نے چیف جسٹس ست استعفے کا بھی مطالبہ کیا ایک صارف نے لکھا کہ موجودہ آڈیو لیک کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئیے۔


ایک صارف نے لکھا کہ ساس نے میدان مار لیا-


ایک صارف نے لکھا کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہوتی ہے یہ تو علم هے لیکن ساس کے پاؤں تلے سپریم کورٹ ہوتی ہے یہ پہلی بار دیکھا اور سنا-

چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری


ایک صارف نے ٹرک کے پیچھے لکھے فقرے کو موقع کے حساب سے نیا رنگ دے دیا اور کہا کہ ‘یہ سب میری ساس کی دعا ہے-

ایک صارف نے نےعید پر سسرال کا چکر لازمی لگانےکا مشورے دے ڈالا اور لکھاکہ ‘سسرال ایک کلومیٹر دور’۔ْ

نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

Leave a reply