چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

0
58

فیصل آباد: رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئےملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے۔

پیپلزپارٹی کا سندھ کے بعد پنجاب میں بھی احتجاج کا اعلان

طلال چوہدری نے کہا کہ ایک مرتبہ پھرعمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے ایسا ماحول اب نہیں بن سکے گا-پارلیمنٹ کھڑی ہے پارلیمنٹ جان گئی ہے سیاسی قیادت اب اپنا حق جا ن گئی ہے اور اپنا حق لینا جانتی ہے اب ایسا نہیں ہوھا اب 2017 یا 18کا کھیل نہیں کھیلا جا سکے گا پاکستان میں انتخاب ہو گا مگر وہ انتخاب جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ انتخاب نہیں جو عمران خآن کی خواہش ہے وہ انتخاب نہیں جس میں صرف عمران خان کو جتایا جائے وہ انتخاب ہو گا جس میں لوگ ووٹ سے جیتیں-

سعودی عرب نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی،اسحاق ڈار

طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری مؤقف کی تائید کررہی ہےنئے قانون کے تحت قائم بینچز کے فیصلے مانے جائیں گے نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں …

Leave a reply