پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ اورچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوگئی ہے جس میں

باغی ٹی وی : لیک آڈیو میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون کہتی ہیں ہیلو رافعہ کیا ہو گا یار میں تو رات سے نا عمر کیلئے پڑھ پڑھ کے میں تمہیں بتا نہیں سکتی دعائیں مانگ مانگ کے صبح سےبہت پریشانی ہے-

عمران خان سے ملاقات کیلئے 1 کروڑ روپے دینا ہوں گے. اعجاز چودھری کی مبینہ آڈیو لیک


جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کی اہلیہ رافیعہ طارق کہتی ہیں یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک پیغام بھیجا میں نے ،جس میں میں نے کہا کہ تم نے لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھی وہاں لاکھوں بندہ تھا اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندہ ہے اور تم صرف یہ اندازہ لگا لو کہ تمہارے لئے کتنی دنیا دُعا کر رہی ہے اس وقت جس سے تمہاری ہمت اور سیفٹی ، میں نے عمر کو کہہ دیا ہے کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں اور دعا کر رہی ہیں آپ ڈٹے رہیں۔

جس پر چیف جسٹس کی ساس کہتی ہیں اللہ تعالی اسے ہمت دے اور اس کے مطابق جس پر خواجہ طارق کی اہلیہ بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں نہیں نہیں اس کی حفاظت ضروری ہے-

مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا


جس پر چیف جسٹس کی ساس کہتی ہیں ان کو کمزور کرے اورا ن (چف جسٹس ) کو ہمت دے ،رافعیہ طارق کہتی ہیں ان کو تو اللہ کرے جو باقیوں کو ندھا کر دے میں تو یہ کہہ رہی ہوں وہ تو وہ تو اس ملک کے غدار ہیں دیکھو جس طرح وہ کر رہے ہیں –

چیف جسٹس کی ساس کہتی ہیں کہ وہی نا لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ اسے(چیف جسٹس عمر عط بندیال) کوایسا کرنے کا اختیار کیوں ملا،چیف جسٹس پی ٹی آئی کو جان کر فائدہ دے رہے ہیں اور اب دوسری چیزیں بھی اس پر ڈال رہے ہیں،اور سوال بھی کہ سومو موٹو کیوں دیا گیا ہے،عمر کو تو نہیں دیا نا یہ تو پہلے کا ہوا ہوا ہے-

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

جس پر پی ٹی آئی وکیل کی اہلیہ کہتی ہیں نہیں کوئی اور دوسری چیز نہیں ڈال رہے بلکہ سوموموٹو تو اس کا حق ہے ،یہ تو ہر چیف جسٹس کا حق ہے ،اگر آپ نے قانون بدلنا ہے تو اپنی مرضی سے بدلو ویلا نا لیکن اس ٹائم نہیں،جس پر ماہ جبین نون کہتی ہیں لیکن اب اسے تبدیل نہیں کر سکتے-

رافیعہ طارق کہتی ہیں ابھی نہیں وہ اسے بعد میں تبدیل کر سکتے ہیں لیکن ابھی نہیں۔ یہ قانون ہے،ماہ جبین نون کہتی ہیں قانون ہے وہی نا-

رافیعہ طارق کہتی ہیں ہاں وہی تو وہ اتنا اچھا کر رہا ہے،عمرعطا بندیال کی ساس کہتی ہیں تم بالکل نا آؤ تم عمر کے ساتھ رہو اسے اس وقت تمہاری ضرورت ہے –

کراچی:مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ چار ڈاکوگرفتار

رافعیہ طارق کہتی ہیں نہیں نوین بھی نا آئے اور میں نے یمان کو بھی کہا ہے بیٹا ہر وقت اپنے ابا کے ساتھ رہو ،میں تو رت کو میں نے تو رات کو میں نے دونوں کو اس کو اور منیب کو گڈ بھیجا تو دونوں نے پتہ کیا مجھے بھیجا وہ نہیں شکل ہوتی تو کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان ،مجھے کہہ رہے تھے محتاط رہیں،میں کیوں محتاط رہوں کیوں؟

ماہ جبین ہتی ہیں یا ر جلدی سے جلدی الیکشن ہوں ابھی ،رافیعہ طارق کہتی ہیں الیکشن دیکھونا اگر یہ نہیں ہوتی نا پھر یہ سمجھ لیں کہ پھر مارشل لاء لگے گا یہ نہیں رہ سکتے نا بس بات ختم، ماہ جبین کہتی ہیں مارشل لاء بھہ وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیارنا پی ٹی آئی وکیل کی اہلیہ کہتی ہیں بالکل تیار ہیں-

بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

Shares: