طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل

0
53

طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: طورخم میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 8 لاشیں اور 12 زخمی افراد نکال لیے گئے جب کہ ملبے سے 27 ٹرک اور کنٹینرز کو نکال کر ایک مشکل مشن کو مکمل کیا گیا فوج، ایف سی ، 1122 اور سول انتظامیہ نے مل کر ریسکیو آپریشن مکمل کیامتاثرہ افراد اور خاندانوں نے ریسکیو کوششوں پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے عید الفطر کا دن طورخم میں تودے سے متاثرہ علاقے گزارا،تصاویر

واضح رہے کہ لنڈی کوتل کے قریب طورخم ایکسپورٹ روڈ پر 5 روز قبل بڑا پہاڑی تودہ گرگیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے متعدد کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے،طُورخم بارڈرپر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،لینڈ سلائیڈنگ انتہائی تیزرفتاری سےآئی،خوش قسمتی سے امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

عید کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام کے مکمل ہونے تک مسلسل کام جاری رکھاپاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں مشکل حالات کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اورآخری زخمی اور جاں بحق فرد کو نکالنے تک امدادی اور ریسکیو کام جاری رہا-

چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …

Leave a reply