چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اوکاڑہ کا دورہ کیا

اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کا اوکاڑہ کا دورہ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خاں نے ہمراہ دیگر ججز کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر استقبال کیا ضلع کچہری میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس فیصل زمان خاںکا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے وکلاءسے خطاب کے لیے پہنچنے پر صدر میاں طلعت محمود ، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی ایڈووکیٹ نے استقبال کیا صدر بار میاں طلعت محمود ایڈووکیٹ نے جو مطالبات کیے ہیں ان میں سے جو اختیار میں ہوئے وہ پوری ہوجائیں گے ، جہاں صوبائی اور وفاقی حکومت کا معاملہ ہوگا انکو لکھیں گے پنجاب کی بارز میری ذمہ داری ہے کسی بھی بار کا مسئلہ ہوتا ہے تو ترجیح پر حل کراتے ہیں۔ بارز کی ذمہ داری ہائیکورٹ پر ہے جو پوری کرنے کی کوشش جارہی ہے۔یبار اور بینچ ملکر جوڈیشل سسٹم مضبوط کرسکتے ہیں۔جسٹس سسٹم کی بے توقیری سے معاشرے تباہ ہوتے ہیں، جسٹس سسٹم قائم رہے گا تو ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سمیت ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر علی بھٹی کا خطاب چیف جسٹس کی جانب سے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکیل کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ واقعہ پر حکومت کو فری اینڈ فئیر انکوائری کرواکر ملوث کرداروں کو سامنے لانا چاہئیے میرے سیشن جج نے وکلاءکیلئے جو مسائل تھے انکو میرے تک پہنچایا اور ہم نے اسکو حل کیا۔زمین ایک روپے کی ہو یا اربوں روپے کی ہو ہم نے وکلاءزمین کو ایکوائر کروایا۔ مزید سیشن جج آپ کے مسائل سے متعلق مجھے لکھ کر بھیجیں گے میں انکو حل کرنے میں کردار ادا کرونگ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا بھی کردار قابل ستائش ہے۔سیشن جج کیجانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔ ہم سب کو اس ملک میں رہ کر اسکے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ اس ملک کے آئین کی حفاظت جوڈیشری اس سے منسلک ادارے اور وکلاءہی کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.