لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پاکستان میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال اورمعاشرے کو اس کی تباہیوں سے بچانے کا عزم کرتے ہوئے اس کے غلط استعمال کو روکنے کےحوالے سے اہم گفتگو کی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنا ہوگا، حکومت کو سنجیدگی سے اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ آج وکلا نےعہد کرلیا آئندہ ہڑتالیں نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آج وکلا نےعہد کرلیا آئندہ ہڑتالیں نہیں کریں گے، وکلاسمجھ گئے ہڑتال ان کے حق میں نہیں اس لیے آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پشاور میں ہڑتال ہوئی وہاں کے رہنماؤں سے بات کر کے ختم کرائی، وکلا کو جج سے لڑنے کی ضرورت نہیں، اگر ججز کا فیصلہ خلاف آئے تو اپیل کا راستہ موجود ہے، وکلا کے ججز سے لڑنے سے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی کمی ہے جسے جلد پورا کریں گے۔