وزیراعلیٰ پنجاب تو علم دوست نکلے : پنجاب کے ہرضلع میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان
لاہور:وزیراعلیٰ کا پنجاب کے ہرضلع میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے ہرضلع میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے، انتظامی اور معاشی امور میں شفافیت ہمارانصب العین ہے۔
صوبے میں تحریک انصاف حکومت کی 2سالہ کارکردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ عوامی توقعات پرپورااترنےکیلئےکوشاں ہیں ہم نےٹیکس فری بجٹ پیش کیا، پنجاب کےترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کااضافہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ کوروناکی وجہ سےنہ صرف شعبہ صحت بلکہ تجارت بھی متاثرہوئی، کوروناکےباعث ہماری معیشت کونقصان پہنچا اس کے باوجود حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔