لاہور:اساتذہ کوہرصورت عزت دی جائے جو قومیں اپنے استاد کی عزت نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، اساتذہ کو بھی معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، جولوگ منتخب ہوکر آتے ہیں ان کو بھی عزت دی جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری،
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کا خیال رکھنے کی ہدایت جاری کردی، جاری کردہ مراسلے میں افسران کو عوامی نمائندوں سے خصوصی طور پر مناسب رویہ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ اخلاق سے پیش آنےکی ہدایت کی گئی۔
سکول ایجوکیشن کیجانب سے یہ مراسلہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جاری کیا گیا، مراسلےمیں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کو سکولوں کی ویلفیئر کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہیے، اگر کسی معاملے پر اختلاف ہو تو اسے اچھے ماحول میں حل کیا جائے۔وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی اساتذہ سے مل کر تعلیمی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں