وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں گندم اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس

0
40

کوئٹہ:وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہداہت کی ہے کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیے بھی دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جسکی سے وجہ نہ صرف آمد و رفت بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کےحوالےدی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے اور امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔

Leave a reply