لاہور:وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار نے پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک اورمریض کے مرنے کی تصدیق کردی ،پنجاب میں کل تعداد 6 ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے۔

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کورونا وائرس سے 68 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھی جہاں آج وہ انتقال کرگئیں۔

اس سے قبل آج ہی مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج ایک ہلاکت گلگت بلستان میں بھی ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔

 

 

وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا کہ پنجاب میں اتوار کو کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھی جہاں آج وہ انتقال کرگئیں۔اتوار کو صوبے میں مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 593 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں 318، لاہور (علاوہ زائرین) 116، گجرات 55، راولپنڈی 30، جہلم 28، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد (علاوہ زائرین) 9، ڈیرہ غازی خان (علاوہ زائرین) 5، منڈی بہاؤ الدین 4، ملتان، رحیم یار خان، ویہاڑی، میانوالی، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں 2، 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور بہاولپور میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Shares: