وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزراء کی تبدیلی کارکردگی پرمنحصر ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں‌ کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کےلیےصحافی کالونی بنائی جائےگی، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، جب وقت آئےگاپنجاب حکومت حکمت عملی بنائے گی، جےیوآئی کےدھرنے کی کوئی فکرنہیں ہے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا سب آفس ملتان میں کھولا جائے گا، وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے کمشنرکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورصحافیوں کا یہ مسئلہ بھی حل کریں گے،

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ملتان پریس کلب کی گرانٹ کے ایشو کو بھی حل کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوں گے، انہوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،

Shares: