وزیراعلٰی بلوچستان، چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء کی ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد ،یاد گار شہدا پر حاضری

0
46

کوئٹہ :وزیراعلٰی بلوچستان، چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء کی ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد ،یاد گار شہدا پر حاضری،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور صوبائی وزراء ایف سی ہیڈ کوارٹر پر پہنچے اور یادگار شہدا پرحاضری دی

ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر معزز مہمانوں نے شہدا کی یاد گار پر حاضری دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں

ذرائع کےمطابق معزز مہمانوں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیئرمین سینیٹ اور دیگر وزرا کو کمانڈنٹ ایف سی نے 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعہ کے متعلق بریفنگ دی اور سارے حقائق سامنے رکھے

اس موقع پر وزیراعلئ چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیراعلئ اور چئیرمین سینیٹ نےوطن کے تحفظ کے لیۓ ایف سی بلوچستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین کیا

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کہا کہ ہم ملت کے پاسبانوں ، اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلئ،چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورس کے ہوتے دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

معزز مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی نے انکشاف کیا کہ دشمن جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے۔کمانڈنٹ ایف سی نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے ہم نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا۔

کمانڈنٹ ایف سی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دہشت گرد براہ راست افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، اس واقعہ میں ایک افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکا ر شہید ہوئے جبکہ 9 دہشت گردوں کو مارا گیا

۔وزیراعلئ چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزرا نے فرزندان ملت ، پاسبان ملت قوم کے شاہینوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حفاظت اور کامیابی کےلیےاللہ کے حضور دعائیں بھی کیں

Leave a reply