وزیراعظم کا حکم وزیراعلیٰ کی تکمیل،پناہ گاہوں کے باسیوں کوتمام سہولیات کی فراہمی
پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہد ایت پر پی ڈی ایم اے نےشدیدسر دی کےپیش نظرصوبےمیں قائم پناہ گاہوں کو کمبل،تکیے،فوم، پلاسٹک میٹ،کچن سیٹ سمیت ضروری سامان مہیا کر دی ہیں۔اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ پشاور کو دو سو کمبل اور ضروری سامان مہیا کر دیا ہے۔نو شہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو 150 کمبل کے ساتھ ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔
اسی طرح چترال کے لیے 200 کمبل اورضروری سامان جبکہ شانگلہ کے لیے 150 کمبل سمیت دیگر اشیا روانہ کر دی گئی۔جبکہ باقی تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے پیش نظر انہیں مزیدسامان مہیا کر دیا جا ئے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ کوپیشگی طو ر ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکےلیےسامان مہیاکر دیا گیا تھا۔ جبکہ باوقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے وائر ہاس سے مز ید سامان بھی مہیا کر دیا جا ئے گا۔
یادرہےکہ آج وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی تھی کہ بے بس ،کمزوراورغریب لوگوں کوپناہ گاہوں میں منتقل کرکے ان کی دیکھ بھال کی جائےان کو بہترین کھانے دیئے جائیں اوران کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے جس کےبعد دونوں صوبائی حکومتوں نے چند گھنٹوں کے دوران عمل کرکے اپنی صلاحیت ثابت کردی ہے