وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق صوبائی وزراء سے ملاقات: ملکی ترقی کی کاوشوں کو سراہا

0
42

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزراء ملک اسدکھوکھر اور سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سابق صوبائی وزراء ملک اسدکھوکھر اور سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی۔ ملک اسد کھوکھر اورسمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے ملک اسد کھوکھر اورسمیع اللہ چوہدری کو حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملک اسد کھوکھر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔آپ نے ہمیشہ عزت دی ہے اورعوامی مسائل حل کیے ہیں۔ سمیع اللہ چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی سربراہی میں اڑھائی برس میں فلاح عامہ کے لئے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے اورمشاورت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔منتخب نمائندوں کا ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔ پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھاتے جائیں گے۔

Leave a reply