لاہور :وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے،اطلاعات کےمطابق پنجاب میں ہونیوالے حالیہ تقرر وتبادلے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار پر بھاری ثابت ہوئے، وزیراعلیٰ کے دو قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے۔
چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا
معتبر ذرائع کےمطابق حالیہ تقرر و تبادلوں میں وزیر اعلیٰ کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد جعفر جو کہ وزیراعلی کے فرسٹ کزن ہیں انہیں ان کے عہدہ سے نہ صرف ہٹا دیا گیا ہے بلکہ ان کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کرکے واپس وفاق کے حوالے کی گئی ہیں۔
وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…
ڈی پی او رحیم یارخان ایس پی امیر تیمور کو ٹرانسفر کر کے ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس طرح وزیر اعلی کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے اہم ترین عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کوشکایات موصول ہوئی تھیںکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی عزیز بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے