سیالکوٹ:پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ دورے کے دوران وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
#COAS visited Chanoki near Chawinda, Sialkot today. COAS witnessed exercise; ‘Victory Shield’ of Gujranwala Corps troops. COAS was briefed on objectives, planning parameters and conduct modalities of the exercise which is aimed at enhancing operational preparedness (1/3) pic.twitter.com/rxqEWM9P5z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 10, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔