انقرہ:پاکستان اور ترکی درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونے لگے .فوجی تعلقات میںبھی ایک نیا موڑ آیا ہے. اس سلسلے میں پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود ترکی کے دورے پر انقرہ کے اہم مقامات کو دورہ کررہے ہیں.
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِ دفاع خلوصی عقار نے سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لانے والے پاکستانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔
چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات کے اعزازی رجسٹر پر اپنے تاثرات تحریر کرنے والی اس ملاقات میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر نے بھی شرکت کی۔