چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید رخصت کی درخواست دے دی
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے۔ انہوں نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو مزید 130روز کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔ کامران علی افضل نے 130روز بیرون ملک ایکس لیو کےلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی پہلے ہی کامران علی افضل کی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کرچکے ہیں۔ عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھ اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ربڑ اسٹیمپ بن کر کام نہیں کرسکتا اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
خیال رہے کہ اس سے قبل عبداللہ سنبل نے نیا چیف سیکرٹری پنجاب بننے سے اس وقت کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بھی انکار کردیا تھا. سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی تھی، اور چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی میں عبداللہ خان سنبل کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم عبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی پر حکومتی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور اپنے فیصلے کے حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا.