چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا دورہ کوئٹہ، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0
50

چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے.
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو مختار بھی ان کے ہمراہ تھے.

چیف سیکرٹری نے جناح روڈ، زرغون روڈ، ائیر پورٹ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ہے.

فضیل اصغر نے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
صوبائی حکومت کی کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.
انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، کوئٹہ شہر کے روائتی حسن کو بحال کیا جائیگا.

فضیل اصغر نے کہا کہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں.

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک ایک دن قیمتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کیلیے دن رات کام کریں تاکہ صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری اور آسانیاں پیدا ہونگی.

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی.

Leave a reply