چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت ضمنی انتخابات اور تجاوزات کے خاتمے کے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر، سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو، تمام سیکریٹری، تمام ڈویژنل کمشنر، اے آئی جی پولیس، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت تمام ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی
اجلاس میں عمرکوٹ، ملیر، سانگھڑ اور تھر پارکر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔عمرکوٹ میں 18 جنوری کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان
۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمرکوٹ میں 128 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جس میں سے 50 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیںانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا
۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی
ضمنی انتخابات کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کرونا وائرس ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ کا ٹائیم بڑھائے۔ چیف سیکریٹری سندھ
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ کے ٹائیم بڑہانے کی درخواست موصول ہوئی ہے جلد اس پر فیصلا کیا جائے گا۔
اجلاس میں تمام محکموں کے سیکریٹریز کو سرکاری محکموں کی زمین پر غیر قانونی قبضو ں کی تفصیلات طلب۔تمام سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر سرکاری زمین پر قبضو کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کروائیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بتایا جائے کس محکمے کی زمین پر کہاں قبضے ہیں۔
پاکستان ریلویز سے ساتھ مل کر ریلوے کی زمین کو خالی کروایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی تمام متعلقہ افسران کو ہدایتریلوی افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر زمین خالی کروائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کے سی آر کا رائیٹ آف وی تجاوزات سے خالی کروایا گیا ہے۔
کالا پل کے قریب تجاوزات ہیں وہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہٹائی جا رہی ہیں۔