لاہور:لاہورمیں بچوں کےاغوا کی رفتارانتہائی تیز:پولیس تھک گئی یا بے حس ہوگیاانسان ،اطلاعات کے مطابق کم سن بچوں کے اغوا کاسلسلہ ختم ہونےکی بجائے تیزسے تیزترہوگیا ہے ، ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنرل ہسپتال کے بعد شاہدرہ ٹاؤن سے بھی کم سن بچہ اغوا ہوگیا۔اغواءکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔ بلال نامی بچے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اٹھا کر لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کے والد محمد امین کاکہنا تھا کے موٹر سائیکل سوار کو نہیں جانتے ہیں،میرا بیٹا صبح ساڑھے گیارہ بجے سے غائب تھا۔

بلال کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوتے میرے بھائی نے دیکھا ہے جس وقت بچہ موٹر سائیکل پر سوار ہوا اس وقت میرا بھائی گھر کی بالائی منزل پر موجود تھا،بچہ کو موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا تو بھائی بھاگتا نیچے آیا،

میرے بھائی کو بچے کے ساتھ کھیلنے والے دیگر بچوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار بلال کو میری دکان پر لے جانے کا بول کر ساتھ لے گیا ہے،پولیس نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم کدھر جائیں اپنے گھروالوں کی روزی روٹی کا بندوبست کریں یا پھراپنے بچوں کی نگرانی ، پولیس کوکوئی پرواہ تک نہیں اہلکارایسے دکھائی دیتےہیں جیسے کہ تھک گئے ہیں یا پھران کوتنخواہ کے علاوہ کسی چیز کی پرواہ تک نہیں

Shares: