لاہور:کوٹ ادومیں بچی سے زیادتی:ملزم گرفتار:سخت سے سخت سزاملنی چاہیے :وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق کوٹ ادومیں بچی سے ہونے والی جنسی زیادتی کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے لیا ہے ،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں9 بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے

ادھر ذرائع کے مطابق ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچی کوہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

ادھر چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب برائے چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کا کوٹ ادو میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے کوٹ ادو میں 9 سالہ بچی ابیہا سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ 9سالہ بچی کو سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے

Shares: