دہلی:اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھنے والا بچہ، ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے شھر کان پور سے 7 سالہ بچا جو غیر معمولی طور پر دیوار پر چپک کر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 سالہ یشرت سنگھ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے اور اس کا کہنا ہےکہ وہ اسپائیڈر مین فلم دیکھ کر اس کے کردار سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے خود اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پرچڑھنے کی پریکٹس شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق یشرت سنگھ کا کہنا تھا جب اس نے اسپائیڈر مین فلم دیکھی تو وہ بھی اسی طرح دیوار پر چڑھنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے گھر پر ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اکثر گرجاتا تھا لیکن کچھ دن بعد ہی اس نے یہ تکنیک حاصل کرلی۔

اس نے کہا کہ ابتدا میں اس کے گھر والوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ وہ اس کام سے گر کر زخمی بھی ہوسکتا ہے لیکن جب انہوں نے بچے کو مہارت سے دیوار پر چڑھتے دیکھا تو سب حیران ہوگئے۔ یشرت سنگھ کا کہنا تھا کہ اسے دیوار پر چڑھنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا اور جب وہ سلپ ہوتا ہے تو چھلانگ لگادیتا ہے۔

Shares: