لاہور : اولاد جیسی بھی ہو والدین کی آنکھوں کا تارا ہوتی ہے. لاہور کا اللہ رکھا معذرو تو تھا لیکن والدین اور بہن بھائیوں کو جان سے پیارا بھی تھا . پانچ سال قبل لاپتہ ہونے کے بعد گھروالوں کو غموں میں چھوڑ گیا . پانچ سال بعد راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاہور سے پانچ سال قبل لا پتہ ہونے والے بچے کے والدین کو ڈی این اے رپورٹ کی مدد سے تلاش کر لیا اور والدین سے ملا دیا
تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل بچھڑنے والا بچہ اللہ رکھا راولپنڈی سے مل گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی علی عابد نقوی کا کہنا تھاکہ بچے کو پانچ سال قبل پیر ودہائی اڈے سے بھیک مانگتے ہوئے تحویل میں لیا جو ذہنی طور پر معذور اور اپنے نام کےعلاوہ کچھ بتانے سے قاصر تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈی این اے اور پھر عدالتی کارروائی کے بعد بچے کو بھائی کے حوالے کردیاگیا،اللہ رکھا کا بڑا بھائی محمد بوٹا اپنے گمشدہ بھائی کو لینے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا،پانچ سال بعد چھوٹا بھائی ملنےپر ان کی خوشی دیدنی تھی،اللہ رکھا اب پانچ سال بعد بڑی عید کی خوشیاں اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے ساتھ منائے گا۔