کنگن پور : کنگن پور روڈ پر واقعہ قصبہ شامکوٹ کے دوبچوں کا معاملہ عجیب صورت حال اختیار کرگیا ، والدین کہتے ہیںکہ بچے اغوا ہوئے ہیں، تھانیدار کہتا ہے کہ بچوں نے گھر سے 2 لاکھ روے چرائے ہیں اور فرار ہوگئے ہیں ،
تھانہ کنگن پور کی پولیس کے مطباق 14 سالہ عدنان اور 13 سالہ اسامہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ دونوں بچے گزشتہ روز صبح سات بجے گھر سے نکلے لیکن اسکول نہ پہنچ سکے۔ پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور گمشدگی کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔
ایس ایچ او کا دعویٰ ہے کہ دونوں بچے اپنے گھر سے 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی تلاش کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔والدین نے تھانیدار کے بیان کی تردید نہیںکی بلکہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بچوں کا پتہ چلایا جائے
Comments are closed.