منی بیک گارنٹی میں عائشہ عمر ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. اس ھوالے سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میرے پاس اس فلم کے لئے جب فیصل قریشی آئے تو میں نے کردار اور کہانی سنے بغیر ہی کہہ دیا کہ ہاں مجھے یہ فلم کرنی ہے . میں نے ان سے کہا کہ آپ کا کام بچپن سے دیکھتی آرہی ہوں لہذا مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ اچھی چیز بنانے جا رہے ہیں اور میرا کردار بھی اچھی ہی ہو گا. عائشہ عمر نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کے سیٹ پر ہم سب ہر وقت ہنستے کھیلتے رہتے تھے اور کوئی ایسا وقت نہیں ہوتا تھا کہ کوئی وہاں پر سنجیدہ ہوتا. ہم سب نے بہت
اچھا وقت گزارا اور ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہنسی کھیل میںوقت گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا. بہت عرصے کے بعد مجھے کوئی ایسی فلم ملی ہے جو میرے ٹائپ کی ہے. اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے فیصل قریشی نے اپنے روایتی انداز کو اس فلم میں نہیں چھوڑا ، یہ فلم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی. یاد رہے کہ منی بیک گارنٹی میں عائشہ عمر کے علاوہ ماڈل و اداکارہ کرن ملک بھی ہیں اہم کردار نبھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں .