کہاں ہے حکومت اور حکومتی رٹ ، لاہور میں اغواء کار پھر سر گرم ہوگئے اور سب اچھا کی رپورٹیں دی جارہی ہیں‌

لاہور : تبدیلی والی سرکار کے دور میں واقعی تبدیلی آگئی ، اطلاعات کےمطابق لاہور شہر میں اب پہلے سے زیادہ اغوا کی وارداتیں شروع ہوگئیں ہیں ، جوہر ٹاؤن کے علاقے وفاقی کالونی سے 12 سالہ عمر فاروق اغوا کر لیا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر بچے کا تین روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

والدہ کے مطابق عمر فاروق وفاقی کالونی میں واقع ایفا سکول میں چھٹی جماعت کاطالب علم ہے، ماں کے مطابق عمر فاروق سکول کے بعد مدرسہ بھی حفظ کے لئے جاتا تھا جہاں کے قاری کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا مگر بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

’قائد اعظم زندہ آباد‘میں مرکزی کردار ادا کریں گے فہد مصطفیٰ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمر کے والد زاہد فاروق کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ عمر کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واردات کا نوٹس لیکر انکا بچہ بازیاب کروائیں، دوسری طرف اغواکی خبروں کے بعد والدین بہت پریشان ہیں اور اپنے بچوں کو سکول اور مدارس بھیجنے سے کترارہے ہیں‌جس کی وجہ سے ان بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہورہا ہے

Comments are closed.