ہائے "میرابچہ ” شہرمیں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

لاہور:بچوں کے اغوا کا سلسلہ ایک بارپھرشروع،اطلاعات لاہور میں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری، گزشتہ 4 روز میں 6 سالہ شکیلہ سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی تلاش کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چار روز میں دو بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے ہیں۔ تھانہ راوی روڈ سے مبینہ اغوا ہونے والی 6 بچی کا سراغ نہ لگایا جاسکا، ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ شکیلہ گھر سے سودا سلف لینے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اسی طرح فیصل ٹاؤن میں دو بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا، 17 سالہ مہک اور اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی 3 روز سے لاپتہ ہیں، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق بچیوں کے مبینہ اغوا پر ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، جلد انہیں بازیاب کرالیں گے۔

یاد رہےکہ بچوں کی گمشدگی اوراغواکی روک تھام کے لیے حکومت نے ایک ایپلی کیشن متعارف کروا رہی ہے جس کے ذریعے بچوں کی گمشدگی اور اغوا کی صورت میں‌ فوری ردعمل پیش کیا جاسکتا ہے،کے پی حکومت اس سلسلے میں ایک ایسی ہی ایپلی کیشن جس کا نام "میرابچہ”رکھا گیا ہے متعارف کروا دی ہے

Comments are closed.