لاہور: ہم حکومت کا جینا مشکل کردیں گے اگرحکومت نے یہ کام کیا تو ! ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے جارحیت اوربغاوت کی رسم پھر سے چلانے کے لیے باقاعدہ مہم جوئی کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں‌ عطااللہ تارڈ کی دھمکی نے جلتی پرتیل چھڑکنے کا کام کیا ہے

عطااللہ تارڈ نےاپنے ویڈیوپیغام میں آتے ہی حکومت کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "ایسی کی تیسی ” ساتھ ہی انہوں‌نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی نظربندی کو نہیں مانتے

عطاللہ تارڈ مزید جارحانہ گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حکومت کا ، حکومتی اہلکاروں کااورحکومتی ارکان اسمبلی کا جینا مشکل کردیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ان کو نہ چھیڑے اگرکسی نے کوئی غلطی کی توپھرا سکے خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہے

Shares: