کراچی :اہل پاکستان کے لیے اچھی خبر:پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری کی گئی ہے

اس حوالے سے پی پی سینیٹرسحرکامران نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز #GIMS میں 2 بچوں کے جگر کی پیوند کاری کامیابی سے کی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفت اور بہترین طبی دیکھ بھال ، گمبٹ ہسپتال مفت جگر کی پیوند کاری کی پیشکش کرتا ہے۔

 

 

https://twitter.com/SeharKamran/status/1429854873676394508

یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں واقع پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ نے جگر کی 200 مفت پیوند کاریاں کرنے کا منفرد ریکارڈ حاصل کرلیا۔

اس ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن کر رہی ہے، جن میں سے اب تک 200 غریب اور مستحق افراد کا بالکل مفت علاج کیا گیا، مریضوں کی 15، 15 گھنٹے طویل اور پیچیدہ سرجریز کی گئیں ہیں۔

ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سندھ حکومت کی زیر نگرانی چل رہا ہے۔

جن مریضوں کے آپریشن کیے گئے اُن میں سے 114 مریض سندھ ، 49 پنجاب سے، 32 بلوچستان سمیت آزاد جموں کشمیر، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سے تھے۔

ذرائع کےمطابق ایک ٹرانسپلانٹ میں تقریباً تیس سے چالیس لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں، جتنے بھی آپریشن ہوئے یا مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں اُس کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کیے ہیں۔

ہسپتال میں صرف ٹرانسپلانٹ ہی نہیں بلکہ جگر سے متعلقہ دیگر اور بیماریوں کا علاج جیسے جگر کا کینسر، ہیپاٹائٹس، جگر کی نالی کا بند ہونا سمیت دیگر امراض کے علاج کی سہولت بھی موجود ہے۔

Shares: