چین سعودی ‘آرامکو’ کمپنی میں‌کتنی سرمایا کاری کرنے جارہا

سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے حصص کی بولی لگانے میں شامل فریقین میں بیجنگ میں واقع سلک روڈ فنڈ، سرکاری پٹرولیم کمپنی سینو پیک اور چین انویسٹمنٹ کارپوریشن کی خودمختار دولت فنڈ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

Shares: