بلاشبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،چین نے بھی کامیاب دورہ امریکہ کی حمایت کردی
بیجنگ :پاکستانی اپوزیشن تو شاید کبھی بھی یہ ماننے کے لیے تیار نہ ہو کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ترین رہا ہے. لیکن امریکہ کی مخالف عالمی طاقت نے اس کامیاب دورے کی تصدیق کردی ہے.پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے لگا، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ثمرات آنے لگے، چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی حمایت کردی۔
بیجنگ میںچینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔
عمران خان کے کامیاب دورہ کو تسلیم کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔