بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران سری لنکا کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوست پڑوسی کے طور پر، چین نے ہمیشہ سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں پر توجہ دی ہے اور سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کر رہا ہے۔ حال ہی میں چین نے سری لنکا کو 500 ملین یوان کی ہنگامی انسان دوست امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور چودہ تاریخ کو چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد کی دوسری کھیپ سری لنکا کے حوالے کر دی گئی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بین نے واضح کیا کہ چینی مالیاتی ادار ے سری لنکا کے ساتھ مشاورت سے قرضوں کے مناسب انتظام کے خواہاں ہیں تاکہ سر ی لنکا کو موجودہ مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
چین کی ریاستی کونسل کےدفترِاطلاعات کی پریس کانفرنس میں قومی شماریات بیوروکےترجمان اور محکمہِ قومی اقتصادی شماریات کےڈائریکٹر فولینگ ہوئی نے2022 کی پہلی ششماہی میں قومی معیشت کےعمل سے متعارف کروایا ہے۔
جمعہ کےروزچینی میڈ یا نےبتایاکہ ابتدائی اعدادوشمارکےمطابق، سال کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی 562کھرب 64ارب 20 کروڑ چینی یوآن تھی، مستقل قیمتوں کےمطابق اس میں سال بہ سال 2.5 فیصد اضافہ ہواہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں، قومی سی پی آئی میں سال بہ سال 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری پرائس میں سال بہ سال 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے ہی شدید مشکل بین الاقوامی صورتِ حال اور چین میں وبا کے اثرات کے پیش نظر، مختلف علاقوں اور محکموں نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں اور انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کیا، روزگار کے امور کو مستحکم اور یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جس سے روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون تک، ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں پینسٹھ لاکھ چالیس ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جس سے 59فی صد سالانہ اہداف اور کام مکمل ہوئے ، جو طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ہے ۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ملازمتوں کے زبردست دباؤ کے باوجود، طلب اور رسد کے نقطہ نظر سے، چینی منڈی میں ملازمتوں کی مانگ ہمیشہ ملازمت کی تلاش کرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہوتی ہے۔
وزارتِ انسانی وسائل وسماجی تحفظ کا کہنا ہے کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیز اور اقدامات کے پیکج پر تیزی سے عمل درآمد، انسداد وبا اور اقتصادی وسماجی ترقی کے لیے موثر ہم آہنگی نیز تمام فرقوں کی جانب سے ملازمتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کی بھرپور کوششوں کے باعث ، روزگار کی صورتحال میں بہتری متوقع ہے۔