چین نےحکومت شام کو 100 بسیں عطیہ کردیں۔

0
86

بیجنگ:چین نے تباہ حال ملک شام کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 100بسیں عطیہ کردیں. شام میں چین کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین نے یہ بسیں شامی عوام کو بہترین سفری سہولتیں پہنچانے کے لیے عطیہ کی ہیں. جس سے شہریوں کو سفر کرنا آسان ہو جائے گا.چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین شام کی معاشرتی ،معاشی بحالی کے لیے تعاون کرتا رہے گا.

جمعرات کے روز دمشق میں ان بسوں کو حکومت شام کے حوالے کرنے کی ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شامی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات حسین مخلوف نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بسیں تباہ حال شامی عوام کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں.شامی وزیر نے چینی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شام اس بات کی امید رکھتا ہے کہ چین شام کی تعمیر نو میں مسلسل معاون رہے گااور چینی کمپمنیاں اور اس وقت چین کے کامیاب تجارتی ،سائنسی اور معاشی تجربات شام کے لیے بہت مفید ہوں گے.چینی سفیر نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں شام اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے شام کی تباہ حال عوام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ چین جنگ سے متاثرہ شام کی مدد جاری رکھے گا.یاد رہے کہ پچھلے سال بھی چینی حکومت نے شام کے لیے 800 بجلی کے ٹرانسفارمر عطیہ کیے تھے جبکہ سال 2017 اور 2018 کے دوران 10 ہزار ٹن خوراک بھی عطیہ کی تھی.

Leave a reply