کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،صورتحال بے قابو ہوگئی ، اب چین نہیں دنیا کی جان خطرے میں پڑگئی ، مبشرلقمان
لاہور:کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،چین امریکہ سے معاشی جنگ ہار گیا ، چینی ٹورازم اپنے انجام کو پہنچنے لگا،دنیا نے چین سے منہ موڑلیا،چین میں سیاحتی مقام اورریسٹورینٹس بند،اب شاید چین میں وہ جان نہیں رہی جس کا دو ہفتے قبل تصور پایا جاتا تھا ، چین میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی اوروہاں کی تازہ صورت حال سے پہلے دن سے باخبررہنے والے اوروقت پرخبردینے والے پاکستان کے ممتاز صحافی مبشرلقمان نے تازہ صورت حال بیان کرکے سب کو بے چین کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق چین میں جہاں کرونا وائرس نے انسانوں ، حیوانوں اورجانوروں کو نگلنا شروع کردیا ہے اور اس وقت اس آفت سے اموات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ، ان حالات میں انہوں ایک اورحساس صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید خبردار کردیا ہے،
مبشرلقمان نے چین کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چین کی معاشی ترقی کو حسن بخشنے والے سنگا پور، تھائی لنیڈ اور ایسے دیگرممالک کی طرف سے چین میں سیاحت کے سلسلے میں آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے،اور ایسے ہی دیگر ممالک کے سیاحوں کی عدم دلچسپی کا رجحان پایا جارہا ہے
مبشر لقمان نے انتہائی اہم معاشی صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہوٹلوں کے بند ہونے کی اطلاعات ہیں ، انہوں نے صرف ایک ہوٹل گروپ ہلٹن کا حوالہ دیا کہ صرف اس کمپنی کے 150 ہوٹل بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 33 ہزار کمرے بھی اس کے ساتھ بند ہوگئے ، ہلٹن کو اپنی جگہ جو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہ الگ ہے ،
مبشرلقمان نے ہلٹن کے کاروباری نیٹ ورک کا چھوٹا سا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہان میں ہلٹن کے چاربڑے ہوٹلز ہیں اس کے علاوہ دیگر چند صوبوں میں 225 ہوٹلزہیں،معروف صحافی مبشرلقمان نے اے بی این بی کی معاشی بدحالی کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہ توپہلے ہی اپنا نیٹ ورک چین سے سمیٹ رہے ہیں اورجو باقی بچا ہے اس کو چلانے کے لیے بڑا ڈسکانٹ دے کر لوگوں کو مائل کررہے ہیں
مبشرلقمان نے چین میں ہونے والے اس معاشی نقصان سے متاثر ہونے والوں کا بھی نقشہ پیش کیا ہے اور امریکہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی ایئرلائنز کو بھی بہت زیادہ مالی نقصانات ہورہے ہیں کیوںکہ چینی سیاحوں کا اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے،
مبشرلمقان نے چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے سنگاپور کی تباہی پر بھی جاتے جاتے ایک منظرپیش کردیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت سنگا پورکے ایئرپورٹ سنسان پڑے ہیں کوئی بھی چین جانے کی خواہش نہیں کررہا اس سے سنگا پورکو بھی اپنی معاشی صورت کے گرنے کا خوف لاحق ہوگیا ہے
مبشرلقمان جو ہر وقت تحقیق کی تلاش میں گہرائی کی حد تک مطالعہ کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی عدالت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کوچپھانا جرم ہے ، کیونکہ اس کے چپھانے کا مقصد کسی کو اس کی تباہ کاریوں سے بے خبر رکھنا ہے لٰہذا ایسا نہ کیا جائے
ادھرمبشرلقمان نے ایک اور تکلیف دہ اور دلچسپ صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو گھروں میں پالتو کتوں اور بلیوں کو بھی ماسک پہنائے جارہے ہیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ یہ تبدیل بھی کیے جاتے ہیں
مبشرلقمان نے آخر میںپھر چین میں پھنسے ہوئے اپنے پاکستانی طلباء کی تکلیف کا اظہارکیا اور ساتھ ہی امید کے ساتھ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ میرے ان بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ جلد وطن واپس لائے