چینی فوج نے ایک اور بھارتی کمانڈو کو موت کے گھاٹ اتار دیا

باغی ٹی وی : رواں سال جون کے مہینے میں 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد چین اور بھارت کی کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی ہے، تازہ کارروائی کے دوران پیپلز لبریشن آرمی نے ایک اور بھارتی کمانڈو کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپیشل فورسز کا ایک کمانڈو تازہ لڑائی کے دوران مارا گیا ہے، لڑائی کے دوران متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، بیجنگ اور نئی دہلی ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ کارروائی کے دوران مرنے والے بھارتی کمانڈو کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا، ہماچل پردیش کی مقامی رہنما نے بھارتی فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کی. غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والے بھارتی سرحدی علاقے کے قریب چینی فوج کے ساتھ تازہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فوج کو چینی فوج کے ساتھ پنگا مہنگا پڑگیا : جھڑپ میں بھارتی اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک


بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم تبت کی پارلیمنٹ کی ایک رکن نمگیل ڈولکر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

Shares: