اسلام آباد: ن لیگ کے ارسطو کے الزامات کی چین نے سی پیک کے مغربی روٹ پرکام شروع کرکے ہوا نکال دی ،اطلاعات کے مطابق چین نے سی پیک کے مغربی روٹ پرکام شروع کرکے ن لیگ کے ارسطواحسن اقبال کے الزامات کی ہوانکال دی ہے ،
دوسری طرف اس حوالے پاکستانی وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ چھوٹے صوبوں کی جانب سے مغربی روٹ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ کے تحت ڈی آئی خان اور ژوب سڑک کی منظوری دی گئی۔ حیدر آباد اور سکھر موٹروے کا ٹینڈر رواں سال ہوگا۔ قومی خزانے پر بوجھ بنے بغیر 1800 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے جبکہ جی ٹی روڈ کے علاقوں کو موٹرویز سے منسلک کریں گے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں سڑکوں پر کم خرچہ ہو رہا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سڑکیں پہلے سے زیادہ بن رہی ہیں۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پی ایس ڈی پی میں 57 منصوبے رکھے گئے ہیں۔ حویلیاں، تھاکوٹ، ملتان اور سکھر روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا۔ اب پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹروے بھی بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ دو دن قبل وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ پرتنقید کرتے ہوئے ن لیگ کے ارسطو احسن اقبال نے حکومت پرطنزیہ انداز میں کہا تھا کہ حکومت نے جس طرح سی پیک کے لیے بجث میں رقم رکھی جس طرح ابھی مغربی روٹ پرکام شروع نہیں ہوا اس پر تو 197 سال لگ جائیں گے
دو دن بعد ہی چین نے مغربی روٹ پرکام شروع کرکے ن لیگ کے ارسطوکے الزامات کہ نہ صرف ہوانکالی ہے بلکہ ارسطواحسن اقبال کے بیانات کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے ہوا میں اڑا دیا







