پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیںتمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین
اسلام آباد:پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیںتمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں،اطلاعات کےمطابق چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا محفوظ اور صحت مند ہیں ہم ان کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق کہا ہے کہ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے مزید روکنا ہے، ہم پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، پاکستانی طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں ہم پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور طلباء کے والدین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔
سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کرلیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں کیوں کہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔
سفارت خانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کرچکے ہیں، اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔
چینی سفیر نے کہا کہ دنیا میں ہمیں آپ سب سے زیادہ عزیزہیں ، چین کو آپ سے دوستی پرفخر ہے، مشکل وقت ضرور ہے لیکن بہت جلد اس سے باہرنکل آئیں گے ، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت سوچ سمجھ کرفیصلے کررہی ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے باقی قوم کو بچایا جائے