چین نے جمال خشقجی کیس میں سعودیہ طریق کار کی حمایت کر دی

0
51

چین نے جمال خشقجی کیس میں سعودیہ طریق کار کی حمایت کر دی

باغ ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے کیس کے ساتھ نمٹنے میں سعودی عرب کے طریقہ کار کی تائید کرتا ہے۔

ترجمان کنگ شوانگ کے مطابق "چین نے خاشقجی کیس میں مملکت سعودی عرب کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا اور چین قانون کے مطابق اس کیس کو نمٹانے کے حوالے سے مملکت کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو اعتماد ہے کہ سعودی عدلیہ کے نظام میں اس کیس کو درست طور سے انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ کیس سعودی عرب کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے.
واضح‌رہے کہ سعودی عرب میں استغاثہ نے پیر کے روز اعلان میں بتایا تھا کہ عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے کیس میں 5 ملزمان کو بطور قصاص سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمال خاشقجی قتل کیس کی عدالت میں نو بار سماعت ہوئی،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا،جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

Leave a reply