امریکہ نے چین کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کر دیں.

0
38

امریکہ نے چین کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کر دیں.

باغی ٹی وی :امریکہ نے چینی حکام کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے. امریکہ نے ان چینی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر سنکیانگ صوبے میں مسلم اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔چین پر اویغور اور دیگر اقلیتوں کو بڑے پیمانے پر قید کرنے، مذہبی بنیادوں پر ستم ڈھانے اور جبری نس بندی کرنے کے الزامات ہیں۔ دوسری جانب چین نے اپنے صوبے میں مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کی زیادتی سے انکار کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چار اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جن چینی اعلیٰ افسران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں ان میں چین کے طاقت ور پولٹ بیورو کے رکن شین کوان گو، خطے کے پارٹی کے ایک سابق معاون سیکرٹری زوہیلم، سنکیانگ کے پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور کمیونسٹ پارٹی کے سکرٹری وینگ منگ شون اور بیورو کے سابق پارٹی سیکرٹری ہولیو جون شامل ہیں۔

شین کوان گو کو اقلیتوں کے خلاف بیجنگ کا پالیسی ساز سمجھا جاتا ہے اور یہ امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اب تک کے اعلی ترین چینی عہدیدار ہیں۔پابندیوں کے بعد امریکہ میں ان تمام شخصیات کے ساتھ مالی لین دین جرم بن چکا ہے اور امریکہ میں موجود ان کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چین میں یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی اور اسلامی اقدار سے دور رکھنے کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں .چین نے اس سے قبل یغور مسلمانوں کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا .یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے فورم پر چین نے یہ بالآخر تسلیم کر ہی لیا ہے کہ اس نےسنکیانگ کے علاقے کے 10 لاکھ سے زائد ٰیغور مسلمانوں کو جبری طور پر مختلف سینٹرز میں روک رکھا ہے جہاں کی برین واشنگ کی جااتی ہے .وائس گورنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان ٰٰیغور مسلمانوں کو مذہبی سکالروں سے بھی دور رکھا جارہا ہے تاکہ یہ ان مذہبی ذمہ داران کے اثرورسوخ سے دور رہ سکیں

چین:سنکیانگ کے گورنر نے10 لاکھ یغور مسلمانوں کی جبری نظر بندی تسلیم کرلی

Leave a reply