چین کے لداخ پر قبضے کی تصدیق ممبرلداخ پارلیمنٹ نے کردی

0
60

چین کے لداخ پر قبضے کی تصدیق ممبرلداخ پارلیمنٹ نے کردی

باغی ٹی وی رپورٹ چین کے لداخ پر قبضے کی تصدیق بی چے پی کے ممبر نے بھی کردی ہے.لداخ سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ‌نے میڈیا پراس بات کو تسلیم کیا اور کہا ہےکہ میں وہاں جا کر خود چینی فوج کی موجودگی کا مشاہد کیا ہے . لداخ پر چین اور بھارت کے مابین تنازعہ جاری ہے،لداخ کے کئی علاقوں کا کنٹرول اس وقت چائنہ کے پاس ہے، کئی کلومیڑ اندر تک اہم چوٹیوں پر پی ایل اے موجود ہے۔

چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ارد گرد اپنے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق، چینی ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں گذشتہ 7 سے 8 دنوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی تیز نقل و حرکت کی وجہ ایل اے سی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر تعینات چینی فوجیوں کو امداد فراہم کرنا ہوسکتی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=z64s4dd1gwE&feature=youtu.be

ذرائع کے مطابق، ایل اے سی کے قریب تعینات چینی ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں ایم آئی 17 اور میڈیم لفٹ دونوں طرح کے چوپر شامل ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، مشرقی لداخ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر چینی ہیلی کاپٹر بھارتی علاقوں میں اڑ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں گلوان علاقہ بھی شامل ہے۔ ایک وقت تو چینی ہیلی کاپٹر گلوان کے علاقے میں ہندوستان کی سڑک کی تعمیر کے مقام کا بھی منڈلایاتھا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا.

Leave a reply