چین کے نائب صدر وانگ چی شن تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے.

چینی نائب صدر وانگ چی شن کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شن صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ چی شن 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اس دورہ سے متعلق کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شن کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔

Shares: